ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امریکا میں صدارتی امیدوار کی حتمی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی کانگریس

امریکا میں صدارتی امیدوار کی حتمی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی کانگریس

Tue, 26 Jul 2016 15:50:11  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن26جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹس کی وہ چار روزہ پارٹی کانگریس شروع ہو گئی ہے، جس میں شریک چار ہزار سات سو سے زیادہ مندوبین سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے پر صدارتی امیدوار نامزد کریں گے۔ اس کانگریس کے آغاز پر سرکردہ ڈیموکریٹس نے کلنٹن کے مقابلے پر صدارتی امیدوار بننے کے خواہاں سینیٹر برنی سینڈرز سے معذرت کا اظہار کیا۔ وِکی لیکس نے ایسی تقریباً بیس ہزار ای میلز انٹرنیٹ پر جاری کی ہیں، جن سے واضح ہے کہ پارٹی کے تقریباً سبھی سرکردہ رہنماؤں نے یکطرفہ طور پر کلنٹن کی حمایت کی۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے کمپیوٹرز کی ہیکنگ کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کلنٹن ٹیم کے ارکان کو شک ہے کہ اس سائبر حملے کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے، جو ایسا کرتے ہوئے ٹرمپ کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ سینڈرز نے پارٹی کانگریس سے اپنے خطاب میں کلنٹن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔


Share: